تفریح
سلمان خان نے شادی کیوں نہیں کی ؟ بہنوئی آیوش شرما نے بتا دیا
بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اداکار کی شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کا کہنا ہے کہ سلمان کے کام کرنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ ان کے پاس شادی کا وقت نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آیوش شرما نے کہا کہ وہ سلمان خان کے سامنے اس موضوع کو نہیں چھیڑتے کیوں کہ جس طرح سے انہوں نے سلمان کو کام کرتے دیکھا ہے تو نہیں لگتا کہ ان کے پاس شادی کے لیے وقت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ جیسے بھی ہیں اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان کا طرز زندگی بہت سادہ ہے، وہ دو تین سال تک ایک ہی فون استعمال کرسکتے ہیں اور انہیں فونز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، انہیں کاروں، کپڑوں اور گھر میں موجود پرتعیش اشیاء میں کوئی دلچسپی نہیں، اگر آپ انہیں دو تین گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑدیں تو وہ فلمیں دیکھنے میں وقت گزاریں گے۔
پاکستان
پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ہدایت جاری
ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے تمام ڈویژنز کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کر دیں
پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ہدایت جاری کی ہیں۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے 7 ارب سے زائد مالیت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام منصوبوں کے آذادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت جاری کی ہیں، تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مقصد منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے تمام ڈویژنز کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مقصد ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔
پاکستان
وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جاکر وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔
محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، جس پر سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔
موسم
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی اور فضائی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے صوبے میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر ڈائن ان، پارکنگ میں کھانے اور رات 10 بجے تک دستیاب ہو گی جبکہ فوڈ ڈلیوری کی سہولت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہو گی۔
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار