جی این این سوشل

علاقائی

سندھ حکومت کا خلاف ضابطہ رہائشی تعمیرات کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے خلاف ضابطہ رہائشی تعمیرات کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ حکومت کا خلاف ضابطہ رہائشی تعمیرات کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطا بق  کراچی سمیت صوبے بھر میں ہائشی یونٹس کو ایک مرتبہ ریگولرائز کرنےکےلئےآرڈیننس لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مجوزہ آرڈیننس کےزریعے ایک مقررہ عرصے کےدوران تمام غیرتجارتی تعمیرات کو قانونی تحفظ دیاجائےگا، خلاف ضابطہ رہائشی تعمیرات کے آرڈیننس کےذریعے کمیشن تشکیل دیا جائے گا، سرکاری زمین پر بنےرہائشی یونٹس کی خلاف ضابط قواعد کا تعین کمیشن کرے گا۔

مجوزہ آرڈیننس کے مطابق   کثیر المنزلہ رہائشی تعمیرات کو بعض شرائط و جرمانےکےساتھ ریگولرائز کیاجائے،خلاف ضابطہ تعمیرات کی اجازت دینےوالوں یا قبضوں اور تعمیرات کےخلاف کاروائی نہ کرنےوالےحکام کےخلاف تادیبی ایکشن کےلئےسزائیں اور طریقہ کار بھی تجویز کیاجائےگا۔غیر تجارتی تعمیرات جہاں لوگ آباد ہیں ان کو عمارت ،علاقے کی نوعیت کےاعتبار سےجرمانہ وصول کیاجائےگا۔متعین عمارتوں کو کمیشن کے زریعے ریگولیٹ کیاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کےتحت سندھ کابینہ کی منظوری کےبعد مجوزہ آرڈیننس توثیق کےلئے گورنر سندھ کو بھیجاجائےگا، گورنر کی منظوری کی صورت آرڈیننس نافذ العمل ہوگا۔  سندھ حکومت کا مجوزہ آرڈیننس سندھ اسمبلی کی منظورکردہ قرارداد کی روشنی میں بنایاجارہاہے ،  آرڈیننس کی روشنی میں بنایاجانےوالا کمیشن جس میں ریٹائرڈ جج بھی شامل ہونگےوہ تعین کرےگا کہ کون سےرہائشی یونٹ کو ریگولرائز کرناہے۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے  صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان آج (جمعہ) کی شام ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے اس بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا جس کے ساتھ انہوں نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا ، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کی جنہوں نے ایک بار پھر اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اماراتی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

ملک بھر میں کل ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ اس حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب نے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔  جس میں کہا گیا کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 21 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور  بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ بھی  پیش کی۔

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll