جی این این سوشل

کھیل

سوات میں انڈر 21 گیمزکے ٹرائلز مکمل

سوات میں انڈر 21 گیمزکے ٹرائلز مکمل ہو گئے ہیں ، ٹرائلز میں مرد کھلاڑیوں سمیت خواتین کھلاڑیوں نے بھی کثیر تعداد میں حصہ لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوات میں انڈر21 گیمزکے ٹرائلز مکمل
سوات میں انڈر21 گیمزکے ٹرائلز مکمل

شہزاد نوید

 سوات میں انڈر21 گیمزکے ٹرائلز کے میل کٹیگری میں باسکٹ بال، تائیکوانڈو، جوڈو،اوشو،ٹیبل ٹینس،ریسلینگ،ویٹ لیپٹنگ،ہاکی اور جبناسٹک کے ٹرائلز ہوئے جبکہ فی میل کیٹگری میں والی بال،نیٹ بال،بیڈ مینٹن،ٹیگ اف وار،ایتھلیٹ،کرکٹ اور ٹبیل ٹینس ٹرائلز مکمل ہوئے۔ٹرائلز کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے بتایا کہ پشاورمیں بہت جلد صوبائی سطح پر کرکٹ، ہاکی،فٹبال،سافٹ والی بال،شوٹنگ والی بال،کبڈی،ریسلنگ،جمناسٹک،ہینڈ بال، ٹیبل ٹینس، باکسنگ،سوئمنگ،باسکٹ بال و دیگرکھیلوں کے مقابلے منعقد کر وا رہے ہیں۔جس کے لئے  ٹرائلز مکمل کرلئے گئے ہیں اور مرد کھلاڑیوں سمیت خواتین کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جا چکی ہے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کاشف  فرحان نے مزید بتایا کہ یکم مارچ کو ضلع سوات سے تعلق رکھنے والوں کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے  ہیں جس میں میل /فی میل کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ''  21 کروڑ سے زائد آبادی کے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں  11 کروڑ سے زائد تعداد نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کی ہے اسی طرح سکولوں اور دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کی تعداد  3 کروڑ ہے۔ یہی عصری،دینی تعلیم کے مراکز پاکستان کا تعلیمی، جسمانی،نصابی،غیر نصابی،ادبی،انتظامی،معاشی، سماجی، معاشرتی ترقی کا روشن مستقبل ہے''۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان  وسائل سے مالا مال ہے، لیکن کمزور مینجمنٹ کی وجہ سے ٹیلنٹ تہس نہس ہو رہا ہے لیکن اب وفاقی اور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات اُٹھا رہی  ہیں جس سے نئے نسل کو کافی حد تک فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سوات مختلف کھیلوں کا مرکز ہے ہر گلی،محلے،گاؤں،چوراہوں اور گراونڈز میں مختلف کھیل کھیلے جاتے ہیں، بڑی خوشی کی بات ہے کہ بچے،نوجوان اور جوان کسی مثبت سرگرمی میں تو مصروف ہیں۔

علاقائی

گورنر سندھ سے ایرانی سفیر کی ملاقات،د و طرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر سندھ سے ایرانی سفیر کی ملاقات،د و طرفہ تعاون سیمت اہم امور پر تبادلہ خیال

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان  ملاقات میں  دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے تعلقات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہے، پاک ایران تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سیفر رضا امیری مقدم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی و دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی

طالب علم کو پاس ہونے کے لیے ہرمضمون میں 33 کے بجائے 40نمبر حاصل کرنا ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی

ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھا دیئے گئے۔

مارکس میں تبدیلی کا یہ فیصلہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیٹی (آئی بی بی سی)  کے اجلاس میں کیا گیا جس میں  ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کمیٹی کے  مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امتحانات میں 30 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب جبکہ پاسنگ مارکس 40 کر دیے گئے ہیں تو امتحان میں  35 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان

کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ موہنی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں اور وہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40سے زائد شو میں پرفار م کر چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے آر رحمان کی  طلاق  کے بعد ان کی گٹارسٹ کا  بھی اپنے شوہر سے  علیحدگی کا اعلان

اے آر رحمان کی علیحدگی کے بعد ان کی گٹارسٹ نے بھی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کر دیا۔
معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے کچھ گھنٹے بعد ہی اے آر رحمان کے گروپ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
موہنی ڈے اور ان کے شوہر مارک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھاری دل کے ساتھ، مارک اور میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، یہ ہمارا باہمی فیصلہ ہے،  ہم اب بھی اچھے دوست رہیں گے۔
کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ موہنی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں اور وہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40سے زائد شو میں پرفار م کر چکی ہیں۔
گٹارسٹ موہنی کی طلاق اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی علیحدگی کے کچھ دیر بھی ہی سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں کچھ تو اس کو اے آر رحمان کے ساتھ جوڑ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ معاملہ کچھ تو گڑ بڑ ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll