جی این این سوشل

جرم

بے روزگاری : نجی مال میں نوجوان نے تیسرے فلور سے چھلانگ لگادی

کراچی : پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 29 سالہ زوہیر کے نام سے ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بے روزگاری : نجی مال میں نوجوان نے تیسرے فلور سے چھلانگ لگادی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  بے روزگاری کے سبب کراچی کے ایک اور نوجوان نے خودکشی کرلی۔ راشد مہناس روڈ پر نجی مال میں نوجوان کا تیسرے فلور سے چھلانگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  متوفی کی شناخت 29 سالہ زوہیر کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی۔ متوفی انچولی کا رہائشی اور اسکی  والدہ اسکول ٹیچر ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ  متوفی زوہیر غیر شادی شدہ اور   کافی عرصے سے بے روزگار تھا ،  زوہیر کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کردی گئی۔ تدفین کل بروز بدھ بعد نماز ظہر مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

پاکستان

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

ملاقات میں مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی  چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور چین کے وزیر خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہا اوردونوں ممالک کے درمیان آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا مظہر قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خزانہ نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہا اور مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا جبکہ مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو فروغ دینے میں نائب وزیراعظم کے تعاون کو بھی سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور چین سے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترجیح پر بھی زور دیا جبکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ان میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی ، معدنیات اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چائنہ بزنس راؤنڈ اپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ اور مضبوط دوستی ہے۔ بیجنگ میں ہماری میٹنگ بہت مفید رہی، ملاقات میں علاقائی امورسمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت سےمواقع موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی حکومت کا حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان

بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا، سعودی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت کا حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت حاصل کیے حج کی کوشش کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے، حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹرمیں کوئی بغیر اجازت نامے کے پکڑا پایا گیا تواسے گرفتار بھی کیا جائے گا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ غلطی دہرانے کی صورت میں جرمانہ دگنا ہوجائے گا جس کا مقصد حج کے طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور جعلی حج کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

حاجیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقمات مقدسہ پر آنے سے قبل بتائے گئے طریقہ کار عمل کرتے ہوئے اجازت نامہ حاصل کرلیں تاکہ کسی قسم کی بے نظمی کا سامنا نہ ہو۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب

آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، رجسٹرار آفس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا۔ 

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، وکیل سے ہائیکورٹ کا جج بنتے وقت اس سے دہری شہریت کی معلومات نہیں لی جاتی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ نے 6 ججز کےخط پر ازخود نوٹس کی کارروائی میں یہ بات واضح کی تھی اور  بتایا تھا کہ جسٹس بابرستار کے گرین کارڈ کا معاملہ جوڈیشل کونسل میں ڈسکس ہوا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے ڈسکشن کے بعد جسٹس بابرستارکو جج بنانےکی منظوری دی تھی جب کہ ہائیکورٹ پریس ریلیز میں وضاحت تھی کہ جسٹس بابرستار نے بتادیا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں۔

واضح رہےکہ فیصل واوڈا نےجسٹس بابرکی تعیناتی سےقبل گرین کارڈ ہولڈر ہونے سے متعلق ریکارڈ مانگا تھا اور کل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھے 15 دن ہوگئے لیکن جواب نہیں آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll