جی این این سوشل

کھیل

عابد علی نے ایک اوراعزاز حاصل کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عابد علی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری تو نا مکمل کر سکےلیکن انہوں نے ایک اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عابد علی نے ایک اوراعزاز حاصل کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اوپنر بلے بازعابد علی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 91 رنز پر آؤٹ ہو  گئے مگر اس کارکردگی نے انہیں حنیف محمد اور ظہیرعباس جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کے ریکارڈ کی فہرست میں شامل کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیم کے ان 7 کھلاڑیوں کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جو ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز میں سنچری اور دوسری میں 90 سے زیادہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

اب اس فہرست میں عابد علی بھی شامل ہو گئے ہیں جو بنگلادیش کے خلاف پہلے میچ کی پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر پاکستانی کھلاڑی حنیف محمد موجود ہیں جنہوں نے 1964 کے دوران آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 104 اور دوسری میں 93 رنز بنائے۔

دوسرے نمبر پاکستانی کھلاڑی ظہیر عباس موجود ہیں جنہوں نے 1978کے دوران بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 176 اور دوسری میں 96 رنز بنائے۔

تیسرا نمبر پاکستانی کھلاڑی محسن خان کا ہے جنہوں پہلی اننگز میں 94 اور دوسری  میں 101 رنز بنائے، چوتھے نمبرسعید انور  ہیں جنہوں نےسری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 94 اور دوسری اننگز میں 136 رنز بنائے۔

پانچویں نمبر پر سابق کپتان یونس خان موجود ہیں جنہوں نے پہلی اننگز میں 91 اور پھر 149 رنز بنائےجبکہ چھٹے نمبر پر محمد حفیظ ہہیں جنہوں نے پہلی اننگز میں 96 اور دوسری اننگز میں 101 رنز بناکر سنچری مکمل کی۔

 

 

پاکستان

تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جے یو آئی ایف کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر بھی قانون نہیں بنا سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد : جے یو آئی ایف کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر بھی قانون نہیں بنا سکتے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات جیتنے والے جیت کر پریشان ہیں جبکہ ہارنے والے ہار کر بھی پریشان نہیں ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی دن میں آزاد ہوئے جبکہ بھارت آج کہاں کھڑا ہے جبکہ پاکستان کی معیشت کا حال پوری دنیا کے سامنے ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں رہتے ہوئے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی پوری آزادی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ان کےمَوقِف کی حمایت کرتا ہوں ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی  ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگروں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کےنتیجےمیں4دہشتگردہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے۔  فورسزنے اپنی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کاٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنےدہشتگردوں سےبرآمداسلحہ اوربارودی موادقبضےمیں لےلیا، مقامی آبادی کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کاخیرمقدم کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کی عوام کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ عوام کا ہے اور حکومت اس رقم کو صحت کے شعبے کی بہتری پر خرچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں موجود علاج معالجہ کی سہولت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نےہسپتال میں بچوں کی صحت کیلئےنئی عمارت کی تعمیر بارے ایم اویو پر دستخط بھی کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانےکااعلان کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈز کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کے ساتھ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ہسپتال بناتے ہوئے صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll