ووٹنگ پرقانون سازی مکمل، آئندہ انتخابات ای وی ایم کےذریعے ہونگے : شیخ رشید
اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروانے کےلئے قانون سازی مکمل کرلی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے گرلز ڈگری کالج ایف بلاک میں نئے ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر میں یونیورسٹی کالجز سکولز کا جال بچھا دیا ہے، بچیوں نے 100 میں سے 100 نمبرز لئے میں تو 60 تک نمبر لیتا تھا ، پاکستان کی بیٹی پڑھی لکھی جبکہ ہمارا بیٹے نالائق ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے راولپنڈی میں 60 کالج بنائے ، راولپنڈی واحد ہو گا جہاں 4 یونیورسٹیاں ہونگی ۔
وفاقی وزیر نے داخلوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تمام کالجز میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کالج کو نئے کمپیوٹرز کے لئے 15 لاکھ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا، اور کہا کہ راولپنڈی میں آئندہ ہفتے آخری کالج بنا رہے ہیں اس کے 35 کروڑ روپے موجود ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کابینہ نے آن لائن ویزہ کی منظوری دے دی ہے، ووٹ اب الیکٹرانک مشین سے ہوں گے کیوں کہ یہ اب قانون بن گیا ہے، آئندہ انتخابات سی وی ایم سے ہوں گے، اوورسیز پاکستانیز آئی ایم ایف سے زیادہ پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں ان کی کوئی شرط بھی نہیں ہے، 40 حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے انتخابات ، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونگے اور درست نتائج نکلیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو آئندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے گا اور اس طرح وہ بھی فیصلہ سازی میں شریک ہوسکیں گے ۔ اوورسیز ووٹ تحریک انصاف کو ملیں گے تو اپوزیشن کہے گی دھاندلی ہوگئی ہے۔ شکر ہے اللہ نے ہمیں نالائق اور نااہل اپوزیشن دی ہے، 24 گھنٹے ٹی وی کو میٹیریل دینا بڑا مشکل ہے، قوم آگے چلے گئی سیاست دان پیچھے چلے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ادارک ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، لیکن اب ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہے، سعودی عرب سے لازوال رشتہ ہے انہوں نے قرضہ دیا جس سے معیشت میں بہتری آئی ہے، چین بھی پاکستان کی معاشی مشکلات کم کرنے میں معاونت کر رہا ہے۔

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- 14 گھنٹے قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- 13 گھنٹے قبل

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- 14 گھنٹے قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- 10 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- 13 گھنٹے قبل

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)

