جی این این سوشل

پاکستان

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اہم اعلان کر دیا

حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت براہ راست عالمی مالیاتی ادارہ کنٹرول کرے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اہم اعلان کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے منی بجٹ مسترد کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا اور کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا، اب یہ منی بجٹ نہیں بلکہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے۔ یہ منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئی قانون سازی سے حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ٹیکس کلیکٹر بن جائے گی اور وفاقی حکومت کا کردار آئی ایم ایف کے ٹیکس جمع کرنے تک محدود ہو کر رہ جائے گا۔

حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت براہ راست عالمی مالیاتی ادارہ کنٹرول کرے گا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اسے منظور نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت ایک غلطی کو دوسری سے ٹھیک کرنے کی روش پر کاربند ہے۔

دنیا

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی، یوو گیلنٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور حماس کے خاتمے کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوجی حکمرانی سے اتفاق نہیں کرتے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گیلنٹ نے ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی شکست کے بعد اسرائیل کے غزہ پر کنٹرول نہ کرنے کا اعلان کریں۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی۔  انہوں نے حماس کی متبادل گورننگ باڈی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی لیکن انہیں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

 گیلنٹ نے کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ جلد ہی ہم سے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہا جائے گا کہ اسرائیلیوں کو شمال میں اپنے گھروں کو معاہدے کے ذریعہ واپس جانا چاہیے یا ان کی واپسی فوجی کارروائی کے ذریعہ ہونا چاہیے۔

رفح میں فوجی آپریشن کے حوالے سے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تنازع کے بارے میں گیلنٹ نے کہا کہ ہم اس تنازع کو انٹرویوز اور بیانات کے ذریعہ نہیں بلکہ بند کمروں میں حل کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ی بات بھی قابل غور ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام کے حوالے سے ناقص منصوبہ بندی کی روشنی میں نیتن یاہو اور فوج کے درمیان تناؤ کی کیفیت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع

سپریم کورٹ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع

نیب ترامیم کیس میں پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔

نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی  ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔ عمران خان کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی۔

ذرائع نے بتایا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک کے ذریعے نیب ترامیم کالعدم کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب

آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، رجسٹرار آفس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا۔ 

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، وکیل سے ہائیکورٹ کا جج بنتے وقت اس سے دہری شہریت کی معلومات نہیں لی جاتی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ نے 6 ججز کےخط پر ازخود نوٹس کی کارروائی میں یہ بات واضح کی تھی اور  بتایا تھا کہ جسٹس بابرستار کے گرین کارڈ کا معاملہ جوڈیشل کونسل میں ڈسکس ہوا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے ڈسکشن کے بعد جسٹس بابرستارکو جج بنانےکی منظوری دی تھی جب کہ ہائیکورٹ پریس ریلیز میں وضاحت تھی کہ جسٹس بابرستار نے بتادیا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں۔

واضح رہےکہ فیصل واوڈا نےجسٹس بابرکی تعیناتی سےقبل گرین کارڈ ہولڈر ہونے سے متعلق ریکارڈ مانگا تھا اور کل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھے 15 دن ہوگئے لیکن جواب نہیں آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll