دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سطح پر رہن سہن پر آنے والی لاگت کا جائزہ لینے والے ادارے دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
سروے کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب کو رہنے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے، اسرائیلی شہر گزشتہ سال کے سروے میں پانچویں نمبر پر موجود تھا۔
پیرس اور سنگاپور دونوں مہنگے ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پچھلے سال، پیرس، زیورخ اور ہانگ کانگ نے سروے میں مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔لیکن اس بار ای ائی یو کی فہرست میں زیورخ چوتھے اور ہانگ کانگ پانچویں نمبر پر ہیں۔
دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق نیویارک چھٹے ،جنیوا ساتویں ،کوپن ہیگن آٹھویں، لاس اینجلس نویں اور اوساکا دسویں نمبر پرہیں۔
رپورٹ کے مطابق ای آئی یو نے فہرست کو بناتے وقت 173 شہروں میں مصنوعات و خدمات پر آنے والے اخراجات کا جائزہ لے کر ان کی قیمتوں کا موازنہ امریکی ڈالر میں کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اگست اور ستمبر میں جو ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی کرنسی کے لحاظ سے قیمتوں میں اوسطاً 3.5 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ پانچ سالوں میں مہنگائی کی تیز ترین شرح ہے۔
ای آئی یو سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہر تل ابیب ٹرانسپورٹ کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا اور سیرو تفریح کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا مہنگا ترین شہر ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق شام کا شہر دمشق اس سال بھی رہائش کے لیے دنیا کا سب سے سستا ملک ہے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- an hour ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 6 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 6 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 6 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 4 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago





