لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے کی دعوت ولیمے کے باعث آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں ترک کر دیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں موقوف کر دیں ہیں، آئندہ کچھ روز مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی، اس لئے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں، مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کی رخصتی اور ولیمےکی تیاریاں جاری ہیں، سیف الرحمان اور مریم نواز کی جانب سے مخصوص مہمانوں کو دعوت نامہ بھجوا دیئے گئے، 14 دسمبر کو جنید صفدر بارات لےکر لاہور سے چک شہزاد اسلام آباد آئیں گے۔
سیف الرحمان خان، کیپٹن صفدر، مریم نواز، جنید صفدر سمیت مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشائیہ دیں گے جبکہ 17 دسمبر کو جنید صفدر کا ولیمہ جاتی امرہ لاہور میں دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی رواں ماہ 22 اگست 2021 کو لندن میں ہوئی تھی۔مریم نواز ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- 14 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- 13 گھنٹے قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- 13 گھنٹے قبل

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- 14 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)






