سعودی عرب میں عمرہ، حج اور ورک ویزے کے علاوہ وزٹ ویزے بھی جاری کیے جاتے ہیں، محکمہ پاسپورٹ
وزٹ ویزے پر جسے بلایا جاتا ہے اسے وزٹر یا عربی میں ’زائر‘ کہا جاتا ہے جبکہ بلانے والے کو اسپانسر کہا جاتا ہے

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آن لائن پوچھے گئے سوالات پر وضاحتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن کو جوازات بھی کہا جاتا ہے، محکمہ کے ٹوئٹر ہینڈل پر مقامی اور غیرملکیوں کے جانب سے استفسار کیے جاتے ہیں جس پر متعلقہ انتظامیہ جواب دیتی ہے۔
اسی ضمن میں سعودی ویزوں کے حوالے سے وضاحت جاری ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں عمرہ، حج اور ورک ویزے کے علاوہ وزٹ ویزے بھی جاری کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی کہا گیا کہ وزٹ ویزے کی دو اقسام ہیں جن میں ’فیملی وزٹ‘ اور’ بزنس وزٹ‘ ویزے شامل ہیں۔ جوازات کا کہنا تھا کہ فیملی وزٹ ویزے سعودی عرب میں مقیم اہل خانہ کے لیے جاری کیے جاتے ہیں جب کہ بزنس وزٹ ویزے کاروباری تقاضے کے تحت جاری کیے جاتے ہیں۔
وزٹ ویزے پر جسے بلایا جاتا ہے اسے وزٹر یا عربی میں ’زائر‘ کہا جاتا ہے جبکہ بلانے والے کو اسپانسر کہا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ وزٹ ویزے کی مقررہ مدت ہوتی ہے جس میں بعد ازاں توسیع کرانا ممکن ہوتا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 minutes ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 5 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 5 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 5 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago





