راولپنڈی : مادر وطن کا دفاع کرنے والے میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 50 واں یوم شہادت ہے۔ پاک فوج نے میجر شبیر شریف شہید کو ان کی شہادت کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے میجرشبیرشریف شہید کی بہادری اور شہادت کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میجرشبیرشریف شہیدکویوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتےہیں ، میجرشبیرشریف شہید پاک فوج کےانتہائی بہادرافسرتھے، میجرشبیرشریف شہید نے1965کی جنگ میں ستارہ جرأت حاصل کیا، انہوں نے1971کی جنگ میں نشان حیدرحاصل کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ میجرشبیرشریف کوہیڈسلیمانکی سیکٹرمیں دلیرانہ ،ہیروکا کرداراداکرنےپرنشان حیدرملا، مادروطن کی حفاظت سےزیادہ کوئی بھی فریضہ مقدس نہیں اور میجرشبیرشریف شہیدکی عظیم قربانی اس کی یاددلاتی ہے۔
On his 50th martyrdom anniversary, we pay tribute to Maj Shabbir Sharif Shaheed, NH, a most gallant officer who received SJ in 1965 & NH during 71 War for heroic action @ Sulemanki Sector. His supreme sacrifice reminds us that no cause is nobler than defence of the motherland
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 5, 2021
میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر 28اپریل 1943 کو ضلع گجرات کے قصبے کنجاہ میں میں پیدا ہوئے اور لاہور کے سینٹ انتھونی اسکول اور گورنمنٹ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ میجر شبیر شریف نے 1965ء کے پاک بھارت معرکے میں ٹروٹی کے محاذ پر دوران گشت بھارتی آرٹلری بیٹری کی گن پوزیشنوں پر حملہ کرکے اس پر کنٹرول حاصل کیا اور چار فوجیوں کو جنگی قیدی بناکر دو گنز تباہ کرکے اور ایک قبضے میں لے لی ۔ ان کی اس کامیابی سے 10 انفینٹری بریگیڈ، 6 ایف ایف، 13 لانسرز اور 14 پنجاب ریجمنٹ کو نمایاں پیش رفت کا موقع ملا اور بھارتی فوجی ٹروٹی اور جوڑیاں سے بوکھلا کر میدان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
اس بہادری پر انہیں ستارہ جرأت سے نوازا گیا، انہیں دسمبر 1971ء میں بطور کمپنی کمانڈر 6 ایف ایف یہ آرڈر ملا کہ وہ اپنے جوانوں پر مشتمل کمپنی کے ہمراہ سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب سبونہ بند کے اہم مقام کا کنٹرول حاصل کریں ، اس مقام پر دشمن کی آسام ریجمنٹ کی کمپنی سے زائد نفری پر مشتمل ٹیم تعینات تھی ، جسے ٹینکوں کے اسکواڈرن کی سپورٹ بھی حاصل تھی ۔
میجر شبیر شریف اگلے 3 دن اور راتیں منظم کوشش اور اعلیٰ مہارت سے دشمن کے لیے چھلاوا بنے رہے۔ انہوں نے دشمن کے 43 فوجی جہنم واصل کرتے ہوئے 4 ٹینک تباہ کرکے حریف پر کاری ضرب لگائی۔ میجر شبیر شریف اور ان کے ساتھیوں نے دشمن کی 2 بٹالین کو سخت مزاحمت دی، اس مقام پر دوران جنگ بھارتی میجر نارائن سنگھ نے میجر شبیر شریف کو للکارا جس کا جواب میجر شبیر شریف نے دشمن کے سامنے کھڑے ہوکر دیا ۔ میجر نارائن سنگھ کے پھینکے گرنیڈ سے میجر شبیر شریف کی شرٹ آگ لگنے سے جل گئی ، دونوں کے درمیان دو بدو مقابلہ ہوا، جس میں میجر شبیر شریف نے اپنے دشمن کو زمین پر گرا کر اپنا گھٹنا اس کے سینے پر رکھ کر قابو کیا اور پھر مشین گن کا پورا برسٹ اس پر خالی کردیا۔
شبیر شریف نے 4 سے 6 دسمبر تک مسلسل دشمن کے کئی حملے ناکام بنائے، میجر شبیر شریف نے 6 دسمبر کو دشمن کے فضائی تعاون اور ٹینکوں سے کیے گئے بڑے حملےکو ناکام بناتے ہوئے اپنے سینے پر وار سہا اور وطن کی راہ میں جام شہادت نوش کیا
ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں انھیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نواز گیا ۔ انھیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نشان حیدر اور ستارہ جرات حاصل کرنے والی واحد شخصیت ہیں ۔
میجر شبیر شریف کے چھوٹے بھائی جنرل راحیل شریف پاک فوج کے سپہ سالار کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ جبکہ ان کے قریبی عزیز میجر عزیز بھٹی نے 1965ء کی جنگ میں دلیری کی بے مثال داستان رقم کرکے نشان حیدر حاصل کیا تھا۔
میجر شبیر شریف کے یوم شہادت کے موقع پر میں ملک بھر میں تقریبات منقعد کی جائیں گی ، شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 16 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل




