بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جس پر انہیں شوبز شخصیات نے مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع سکس سینس فورٹ بروارا میں شادی کی، ان کی شادی میں قریبی رشتہ داروں ، دوستوں اور چند بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق کسی میگزین کو مہنگے داموں فروخت کیے ہیں لہذا میڈیا کو شادی کی کوریج سے دور رکھا جارہا ہے تاہم آج ان کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئیں جس کے بعد دلہااور دلہن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر جاری کردیں۔
اداکار ہرتھیک روشن نے محبت بھرا پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہمیں ساتھ ناچنا ہوگا۔ پرینتی چوپڑا نے لکھا ’’کیٹی، بہت سارا پیار اور خوشیاں۔ کرینہ کپور نے لکھا ’’آخر کار تم نے کر دکھایا‘‘۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 10 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 10 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 6 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 10 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 9 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 8 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago








