خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے عالمی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا : وزیر خارجہ
اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے عالمی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے دورہ کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہ آج انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیزکی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے،ہمیں خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بین عالمی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔آج بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال ہماری خصوصی توجہ کی متقاضی ہے۔ تیزی بدلتے ہوئے، عالمی منظر نامے میں ہمیں،درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تھنک ٹینکس اور محققین کا کردار، خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔اس تحقیقی ادارے کو مزید فعال بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش اور وسائل بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہیں۔
اس موقع پر آئی آر ایس کے سربراہ ایمبیسڈر ندیم ریاض نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا اور وزیر خارجہ کو انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز سے وابستہ محققین سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا ۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور پریذیڈنٹ انسٹیٹوٹ کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر خارجہ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے دورے کے اختتام پر’’وزیٹرز بک‘‘ میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 31 minutes ago

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 5 hours ago

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 16 minutes ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 5 minutes ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 4 hours ago

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 5 hours ago
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 3 hours ago

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- 5 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 6 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 19 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 21 minutes ago

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 4 hours ago








.webp&w=3840&q=75)



