دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کے لیے 112 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز کی مدد سے 44.66 کی اوسط سے 7683 رنز بنائے۔


تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بہترین انفرادی اننگز 290 رنز کی ہے جو انہوں نے 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ کے میدان میں کھیلی تھی۔
Thank you Taylors ❤️ pic.twitter.com/mNl2aCOLo5
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 11, 2022
راس ٹیلر وائیٹ بال کرکٹ کے 16 سالہ کیریئر کو بھی رواں برس فروری میں آسٹریلیا اور اپریل میں نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کے بعد خیرباد کہہ دیں گے۔
انہوں نے 233 ون ڈے میچز میں 21 سنچریز اور 51 نصف سنچریز کی مدد سے 48.20 کی اوسط سے 8581 رنز بنارکھے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے 102 میچز میں 7 نصف سنچریز کی مدد سے 1909 رنز بنائے ہیں۔
راس ٹیلر جب میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو بنگلادیشی ٹیم نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔کیوی کپتان کی جانب سے فالو آن کیے جانے کے باعث وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ نہ کرسکے۔
Classy ?
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 9, 2022
The Bangladesh players give Ross Taylor a guard of honour as Ross Taylor walks out to bat in his last Testpic.twitter.com/8ZzX08newB
میچ میں فتح کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے انہیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ الوداع کہا اور ٹیم ان کی قیادت میں گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم کی جانب گئی۔
It's going to be strange watching New Zealand play without Ross Taylor ?
— Cricket on BT Sport (@btsportcricket) January 11, 2022
He leaves the field for the final time as a Test cricketer after taking the wicket to win the game ?
A brilliant ambassador for his country and the sport.
Enjoy retirement, @RossLTaylor ❤️#NZvBAN pic.twitter.com/EfkDpchULO
نیوزی لینڈ کے لیجنڈری بلے باز راس ٹیلر نے ٹیسٹ کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کو یادگار انداز میں الوداع کیا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف میچ میں جب نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے ایک وکٹ درکار تھی تو کپتان ٹام لیتھم نے راس ٹیلر سے گیند کروانے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے تیسری گیند پر ہی وکٹ حاصل کرکے ٹیم کو فتح دلوادی۔
راس ٹیلر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سےقبل صرف آسٹریلیا کے گلین مک گرا یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔
گلین میک گرا کرکٹ کی تاریخ میں وہ واحد بالر ہیں جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنے کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل




