سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد سے واپسی پر اچانک سیالکوٹ پہنچے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد سے واپسی پر اچانک سیالکوٹ پہنچ ، وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ شہر کا بغیر پروٹوکول 2 گھنٹے طویل دورہ کیا، وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ، وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہر میں جاری مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا مشاہدہ کیا اور سیالکوٹ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل پہنچائیں گے، سیالکوٹ سمیت ہر شہر کی ترقی اور مسائل پر نظر ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط اور بہتر بنایا جائے، میں آئندہ بھی ہر شہر کا اچانک دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لوں گا،۔
وزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو طلب کر کے بریفنگ لی ، وزیر اعلی عثمان بزدارنے میڈیا ٹیم کے بغیردورہ کیا ، وزیر اعلی عثمان بزدار سیالکوٹ شہر کا دورہ مکمل کر کے لاہور روانہ ہوگئے۔

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 8 گھنٹے قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 دن قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 4 دن قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 3 دن قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 3 دن قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 2 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 دن قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 3 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 4 دن قبل





