جی این این سوشل

علاقائی

133کلومیٹر طویل 500کے وی نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کا دوسرا فیز بھی مکمل

اسلام آباد: ٹرانسمیشن لائن سے 969میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور 720میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور سے بجلی کی ترسیل کی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

133کلومیٹر طویل 500کے وی نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کا دوسرا فیز بھی مکمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹر، واپڈا ہاؤس لاہور ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) نے 133 کلومیٹر طویل  500 کے وی نیلم جہلم ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کےدوسرے فیز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے انرجائز کردیا۔ 969 میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی براہ راست 500 کے وی نوکھر (نیو گھکڑ) گرڈ سٹیشن کو پہنچائی جائے گی جو لوڈ سنٹرز کے قریب ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن دو مرحلوں میں مکمل کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں نیلم جہلم پاور ہاؤس سے ڈومیلی (نزد روات) تک 152 کلومیٹرٹرانسمیشن لائن 2018 میں مکمل کی گئی ۔  دونوں مرا حل مکمل ہونے پر ٹرانسمیشن کی کل لمبائی 285کلو میٹر ہوگئی ہے قبل ازیں 969میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بجلی کی ترسیل 500کے وی گرڈ سٹیشن روات تک ترسیل کی جارہی تھی۔

ترجمان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سےبجلی کی ترسیل کے علاوہ، این ٹی ڈی سی نے نیلم جہلم تا نوکھر ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ لوپنگ کے ذریعے720میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور کو بھی منسلک کردیا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ جاری ہےجس کے مکمل ہوتے ہی جلد 720 میگاواٹ سستی توانائی قومی گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔نتیجتاً گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گردونواح کے اضلاع کے لوڈ مینجمنٹ کے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔ مزید برآں، پن بجلی کا اضافہ لوڈ سنٹرز پر سسٹم میں استحکام اور وولٹیج پروفائل کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پاکستان

صدر ،وزیر اعظم کی صحافیو ں کے عالمی دن پر ان کے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پختہ یقین رکھتی ہے کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی جمہوری استحکام کی ضمانت فراہم کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر ،وزیر اعظم کی صحافیو ں کے عالمی دن پر ان کے  مسائل حل کر نے کی  یقین دہانی

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اقدامات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کریں گے تاکہ صحافی اہم مسائل پر آزادانہ رپورٹنگ کرسکیں ، اور پاکستانی قوم کو سچائی سے مستفید کریں ۔ 

انہوں نے صحافیوں، میڈیا ورکرز، ادیبوں اور کیمرہ مینوں کو خراج تحسین پیش کیا اور سچائی کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا کہ پاکستان کا آئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے، قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے۔میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم میڈیا کو آئین کے مطابق آزاد، خود مختار اور متنوع بنانے کیلئے ماحول تشکیل دینے کے عزم کے ساتھ آزادی صحافت کا دن منا رہے ہیں ، آزادی صحافت کا عالمی دن ہمیں اپنے ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، یہ دن صحافیوں کیلئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کی یاد دہانی کراتا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی بنیاد اور شہری حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرے میں حق کی آواز ہے۔

انہوں نے میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اجتماعی کردار پر زور دیا کہ وہ میڈیا کے ہموار کام کو یقینی بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پختہ یقین رکھتی ہے کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی جمہوری استحکام کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا چلاس بس حادثے پر اظہار افسوس

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری 
 کا چلاس  بس حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نا مزد کردیا

سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نا مزد کردیا

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کردیا۔

سردار سلیم حیدرنے کہا کہ  چیئرمین پیپلزپارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہی  گورنر پنجاب ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ آپ کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج رات تک جاری ہوجائےگا۔گورنر پنجاب نامزد کرنے پر اپنی پارٹی کی قیادت کا بے حد مشکور ہوں.

خیال رہے کہ گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے،وہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں،سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll