کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔


پاکستان کے معروف سینئر اداکار رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختون خوا میں پیدا ہوئے ، انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا۔
رشید ناز نے کئی پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔
1988 میں انہوں نے اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی اردو فلم سید نور کی ’ڈکیت‘ تھی ، انہوں نے شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لیے‘ میں بھی کام کیا۔
رشید ناز نے شعیب منصور کے ایک معروف ویڈیو گانے ’عشق محبت اپنا پن‘ میں ایمان علی کے ساتھ بھی کام کیا ، ان کی مشہور فلموں میں کراچی سے لاہور، ورنہ، خدا کے لیے اور دیگر شامل ہیں۔
انہوں نے خدا زمین سے گیا نہیں ہے ، انکار ، انوکھی، اپنے ہوئے پرائے، غلام گردش، دوسرا آسمان، ناموس، پتھر ، آن سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ۔
اداکار رشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے یہ خبر دی کہ اداکار رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔ اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ " ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں ۔"
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازجنازہ آج دوپہر 3بجے ادا کی جائے گی ۔
View this post on Instagram

ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا
- 44 منٹ قبل

صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا،امریکی عدالت نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا
- 6 گھنٹے قبل

دبئی میں جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹس سے لیس دنیا کا سب سے شاندار اسکول،تعمیر پر کتنی لاگت آئی؟
- 5 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی تیجس گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا،دبئی ائیر شو میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

ڈھاکا :شدید زلزلہ کے باعث بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
- 5 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 11کی فاتح ٹیم پر لاکھوں ڈالر ز کی برسات،چیمپئن ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟اعلان ہو گیا
- 5 گھنٹے قبل

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے،وزیر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا
- 7 گھنٹے قبل
















