Advertisement
تجارت

ہرممکن کوشش ہے کہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے : وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ حکومت کو ملکی معاشی حالات کے باعث غریب افراد پر پڑنے والے بوجھ کا مکمل احساس ہے، ہر ممکنہ کوشش ہے کہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 9th 2021, 7:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان  کی زیر صدارت معاشرے کے مستحق  اور غریب افراد کو غذا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی  خریداری میں حکومت کی جانب سے براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا ، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو مجوزہ احساس فوڈ سٹیمپ پروگرام کے خدو خال اور طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی  بریفنگ دی۔ اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو اشیائے ضروریہ کی خریداری میں حکومت کی جانب سے براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی۔  براہ راست سبسڈی کی فراہمی سے مستحقین تک حکومتی امداد  براہ راست، شفاف طریقے  اور فوری طور پر میسر آئے گی۔  پروگرام کا مقصد بالواسطہ سیسڈی کے نظام سے براہ راست مالی معاونت کے طریقہ کار اپنانا ہے۔ وزیرِ اعظم کو پروگرام سے استفادہ پانے والے خاندانوں اور افراد کے اعدادو شمار اور  ابتدائی تخمینے پیش کیے گئے۔

وزیرِ اعظم نے مجوزہ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ملکی معاشی حالات کے باعث غریب افراد پر پڑنے والے بوجھ کا مکمل احساس ہے ۔ہماری  ہر ممکنہ کوشش ہے کہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے،   غریب عوام کو ریلیف پہنچانا  ہماری ذمہ داری ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ  ہمیں اپنی ذمہ داری کا  مکمل احساس ہے اور ہم اس کو پورا کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے ۔حکومتی سبسڈی کا شفاف اور موثر استعمال موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیرِ اعظم نے تمام متعلقین کو ہدایت کی کہ مجوزہ نظام کے حوالے سے طریقہ کار اوراعداد وشمار کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پروگرام کا جلد از جلد اجراء کیا جا سکے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ  ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیرِ صنعت محمد حماد اظہر، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی  ڈاکٹر وقار مسعود ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر،  گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران بھی  شریک ہوئے ۔

Advertisement
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 7 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 7 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
Advertisement