پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 230 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔


کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دسواں میچ کھیلا جارہا ہے، جس میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہلز نے بہت جارحانہ انداز سے کیا اور 3.3 اوورز میں پی ایس ایل کی نصف سنچری بنائی۔ بعد ازاں ایلکس ہیلز 55 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ انہوں نے 9 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پال اسٹرلنگ تھے جو 102 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، انہوں نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بعد ازاں کپتان شاداب خان وکٹ پر آئے جو صرف 9 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے، یوں 136 پر یونائیٹڈ کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے بعد اعظم خان وکٹ پر آئے جنہوں نے کولن منرو کا بھرپور ساتھ دیا، منرو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی، پھر 229 کے مجموعی اسکور پر اعظم خان 35 گیندوں پر 6 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 65 رنز پر کلین بولڈ ہوئے۔
یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے، کولن منرو 71 ، اعظم خان 65 اور اسٹرلنگ 58 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز دو جبکہ شاہد آفریدی اور جیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 5 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 10 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 8 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 9 hours ago









