لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کا دوسرا مرحلہ دو دن کےوقفہ کے بعدکل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق 27 جنوری سے شروع ہونے والی لیگ کا پہلا مرحلہ 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا،اس دوران مجموعی طور پر کھیلے گئے 15 سنسنی خیز میچز میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی بالادستی قائم رہی۔
محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی ٹیم ملتان سلطانز اب تک ٹورنامنٹ میں اپنے تمام پانچوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے والی واحد ٹیم ہے۔
یوں تو ایونٹ کی تمام ٹیمیں ہی ابھی تک پلے آف میں رسائی کی امیدوار ہیں تاہم پہلے مرحلے میں اپنے تمام پانچوں میچز میں شکست کے باعث بابراعظم کی زیرقیادت کراچی کنگز کے لیے ٹورنامنٹ کے باقی ماندہ میچز جیتنا ناگزیر ہوگیا ہے۔
ایڈیشن 2016 اور 2018 کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کی قیادت میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ پانچ میں سے تین میچز جیتنے والی لاہور قلندرز کے پوائنٹس کی تعداد بھی چھ ہے تاہم وہ رن ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
اب تک دو دو میچز جیتنے والی سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور وہاب ریاض کی پشاور زلمی کا پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے۔
اُدھر ایونٹ کی تمام چھ ٹیموں کے کپتانوں کو لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے، جہاں ٹورنامنٹ کی چمچماتی ٹرافی کی یہ جنگ اپنے عروج پر ہوگی۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 منٹ قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 24 منٹ قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 7 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل






