ویب ڈیسک : شہرۂ آفاق خطاط،مصور اور شاعر صادقین کی آج 35 ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔ صادقین نے پوری دنیا میں اپنی مصوری اور خطاطی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔


صادقین 30 جون 1920 کو ہندوستان کے شہر امروہہ (اترپردیش) میں پیدا ہوئے۔ان اصل نام سید صادقین حسین نقوی تھا ۔ ان کا تعلق سادات خاندان سے تھا جو فنِ خطاطی کے حوالے سے مشہورتھا ، صادقین حسین کے داد بھی فنِ خطاطی کے ماہر تھے ۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم آبائی شہر امروہہ ہی میں حاصل کی ، بعد ازاں آگرہ یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد آپ اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی ۔
پاکستان آنے کے بعد سید صادقین نے بہت ہی کم عرصے میں اپنی منفرد مصوری اور خطاطی کےجھنڈے گاڑ دیئے۔صادقین کی شہرت کا آغاز میورلز سے ہوا جو انہوں نے کراچی ایئر پورٹ،سروسز کلب ، , سینٹرل ایکسائز لینڈ اینڈ کسٹمز کلب اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی لائبریری میں بنائیں۔
1956 میں 25 برس کی عمر میں ان کے فن پاروں کی نمائش اس وقت کے وزیراعظم حسین شہید سہروردی کے گھر پر منعقد کی گئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کی مصوری اور خطاطی کا یہ سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا ۔ 1961 میں شہرہ آفاق فن پارہ "وقت کا خزانہ " تخلیق کیا جس میں 46 عظیم مفکرین ،فلسفیوں اور سائنسدانوں کی منظر کشی کی ۔صادقین نے مرزا غالب کی شاعری کو اپنے فن خطاطی اور مصوری کے اظہار کا ذریعہ بنایا۔
صادقین فاؤنڈیشن کے مطابق انہوں نے خطاطی اور مصوری کے 15ہزار سے زائد نمونے تخلیق کیے۔ان کی خطاطی کے نمونے فیصل مسجد اسلام آباد ،فریئرہال کراچی،صادقین آرٹ گیلری اور دنیا کے ممتاز عجائب گھروں میں رکھے گئے ہیں ۔ مصوری اور خطاطی کے علاوہ انہوں نے شاعری بھی کی اور تقریبا 3 ہزار رباعیات تحریر کیں اور بہت کم شاعر ایسے ہیں جنہوں نے اتنی زیادہ تعداد میں رباعیات لکھی ہوں ۔ ان کی رباعیات بھی اسی قدر کمال کی ہیں جس قدر ان کی مصوری کے شاہکار کمال کا درجہ رکھتے ہیں ۔
ان کی رباعیات کا مجموعہ رباعیات صادقین خطاط اور رباعیات صادقین نقاش کے نام سے موجود ہے۔
صادقین 10فروری 1987کو57 برس کی عمر کراچی میں انتقال کرگئےتھے ۔ کراچی کے فریئر ہال کی 80 فٹ لمبی اور 35 فٹ چوڑی چھت پر پینٹنگ ان کا آخری فن پارہ تھا ۔صادقین کا فن انہیں ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago







