Advertisement
علاقائی

لاڑکانہ سینٹرل جیل کے قیدیوں نے 7 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

70 قیدیوں کی دیگرجیل منتقلی کے بعد سینٹرل جیل لاڑکانہ میں کشیدگی، قیدیوں نے 7 پولیس اہلکاروں کویرغمال بنالیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 11th 2022, 1:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاڑکانہ سینٹرل جیل کے قیدیوں نے 7 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ مولا بخش سہتوکے مطابق سینٹرل جیل کے 70 قیدیوں کو لاڑکانہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ منتقلی کا کام انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا جس کے بعد سینٹرل جیل لاڑکانہ میں کشیدگی ہے ۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدیوں نےسینٹرل جیل کے 7  اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالرشید، کانسٹیبل شاہنواز،  وحید بھٹو ، عمران ظہرانی، غلام مرتضیٰ ، دامن جاگیرانی اور طارق شامل ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ اور  قیدیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی رہائی کیلئے  آپریشن زیر غور ہے، قیدیوں کا کہنا ہے کہ دوسری جیلوں میں بھیجے جانے والے قیدیوں کی واپسی تک اہلکاروں کو  رہا نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ مولا بخش سہتو کے مطابق آئی جی، ڈی آئی جی جیل کو  قیدیوں کے مطالبات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ مولا بخش سہتو نے بتایا کہ لاڑکانہ جیل میں 600 قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن جیل میں ایک ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں، قیدیوں کی اضافی تعداد کے باعث انتظامی مسائل درپیش ہیں۔

Advertisement
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
 سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں  غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے،علی امین

 سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے،علی امین

  • 2 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کی  ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کی ملاقات

  • 2 گھنٹے قبل
کویت کا ویزا  عمل کو آسان اور تیز  بنانے کے لیے  جدید الیکٹرانک نظام متعارف

کویت کا ویزا عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے جدید الیکٹرانک نظام متعارف

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم

وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم

  • 16 منٹ قبل
اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

  • 6 منٹ قبل
معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم

معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم

  • ایک گھنٹہ قبل
اسلام آبادمیں  موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آبادمیں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

  • 4 گھنٹے قبل
محرم الحرام کے دوران سندھ میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، شرجیل میمن

محرم الحرام کے دوران سندھ میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، شرجیل میمن

  • 34 منٹ قبل
ایران اسرائیل کے درمیان سیز فائرکے پیچھے بھی وردی ہے ، وزیر داخلہ

ایران اسرائیل کے درمیان سیز فائرکے پیچھے بھی وردی ہے ، وزیر داخلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
نامور فوک گلوکار اور پنجاب دھرتی کی آواز عالم لوہار کی چھیالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے 

نامور فوک گلوکار اور پنجاب دھرتی کی آواز عالم لوہار کی چھیالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے 

  • 2 گھنٹے قبل
پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا  کار حادثے میں جاں بحق

پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا کار حادثے میں جاں بحق

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement