لاہور:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو حقیقی رول ماڈل قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کےباؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے گیند پکڑنے کی کوشش کے بعد ڈرانے کے لیے رضوان کی جانب اشارہ کیا گیا لیکن محمد رضوان نے جواب میں دونوں ہاتھوں سے بغلگیر کرنے کا اشارہ کیا جس پر شاہین شاہ آفریدی بھی مسکرا دیے۔
ملتان سلطانز کے کپتان کے اس عمل کو جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت سراہا گیا وہیں شاہین شاہ آفریدی نے بھی اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس بندے کے لیے میرے دل میں بے پناہ عزت و تکریم ہے، اس کے ساتھ فیلڈ شیئر کرنا ہمیشہ سے مزیدار رہا ہے، چاہے وہ بطور ٹیم میٹ ہو یا پھر بطور مخالف کھلاڑی۔
I have my utmost respect and admiration for this man. It's always a pleasure to share the field with him, be as teammates or as opposition. Always very competitive yet so humble and friendly, he's set the benchmark for everyone. A proper role model. pic.twitter.com/8Y6fzW4ylm
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 12, 2022
لاہور قلندرز کے کپتان نے محمد رضوان کے بارے میں مزید لکھا کہ یہ ہمیشہ سے ہی بہت نرم گو اور دوستانہ رہے ہیں، رضوان نے ہر کسی کے لیے ایک بنچ مارک سیٹ کر دیا ہے، وہ ایک حقیقی رول ماڈل ہے۔

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- ایک گھنٹہ قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 3 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 23 منٹ قبل

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 15 گھنٹے قبل

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 14 گھنٹے قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 3 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 2 گھنٹے قبل