جی این این سوشل

دنیا

ولادیمیر زیلنسکی کا اداکار سے یوکرین کا صدر بننے تک کا سفر

انہوں نے 73 فیصد ووٹ حاصل کرکے 20 مئی 2019 کو ملک کے چھٹے صدر کا حلف اٹھایا اور 4 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کے رہنما بن گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ولادیمیر زیلنسکی کا اداکار سے یوکرین کا صدر بننے تک کا سفر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن : 2015 میں ریلیز  ہونے والی ٹی وی سیریز 'سرونٹ آف پیپل' میں صدر کا کردار نبھانے والا اداکار 'ولادیمیر زیلنسکی' چار سال بعد 2019 میں حقیقی طور پر  یوکرین کا صدر  بن جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سرونٹ آف دی پیپل میں ایک استاد  'ویزلی گولوبورو'کا کردار نبھایا جس کی ایک ویڈیو وائرل ہوتی ہے، ویڈیو میں وہ بطور استاد ملک میں کرپشن کے خلاف ایک جذباتی تقریر کرتے ہیں جو لوگوں کو پسند آتی ہے اور وہ ملک کی صدارت تک پہنچ جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنی جماعت کا نام بھی اسی ٹی وی پروگرام کے نام ’سرونٹ آف دی پیپل‘ پر رکھا اور انتخابی مہم کرپشن کے خاتمے اور ملک کے مشرقی حصے میں امن بحال کرنے کے نعرے پر چلائی۔

ولادیمیر زیلنسکی کی پیدائش یوکرین کے شہر کریویرخ میں یہودی والدین کے ہاں ہوئی جنہوں نے دارالحکومت کیف کی نیشنل اکنامک یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی لیکن انہیں اداکاری میں دلچسپی تھی اور انہوں نے اسی شعبے کا انتخاب کیا۔

زیلنسکی نے 2003 میں ایک پروڈکشن کمپنی بنائی اور کامیڈی ٹیم کو  ’کروٹل 95‘ کا نام دیا، 2010 تک ولادیمیر زیلنسکی کی ساری توجہ اپنے ٹی وی کیریئر پر ہی مرکوز رہی۔

2019 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ولادیمیر زیلنسکی نے اس وقت کے صدر پیٹرو پوروشینکو کو ایک واضح مارجن سے شکست دی اور ملک کے حقیقی صدر بن گئے۔

انہوں نے 73 فیصد ووٹ حاصل کرکے 20 مئی 2019 کو ملک کے چھٹے صدر کا حلف اٹھایا اور 4 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کے رہنما بن گئے۔

دنیا

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

عز الدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں حماس کے آخری سینئر رہنما تھے، اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک حملے میں حماس کے سنئیر اور سرکردہ رہنما عز الدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عز الدین کوغزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے عزالدین قصاب کو حماس کا آخری سینئر عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے ذمہ دار تھے جنہیں خان یونس میں ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس رہنما عزالدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں تھے۔

 مگر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔
 تاہم اب حماس نے عزالدین قصاب کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے،حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے  کہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں عزالدین قصاب کے ساتھ موجود دوسرے رہنما ایمن آئش بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی پر بمباری کی۔
 جبکہ دوسری اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری فہرست میں شامل نہ کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر و مشیر ذلفی بخاری نے وکلا کے ذریعے یونیوسٹی سے جواب طلب کرلیا،وکلا کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام چانسلر شپ کی فہرست میں شامل نہ کرکے زیادتی کی گئی ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی کا یہ فیصلہ غیرمنصفانہ اور سیاسی ہے،خط کے متن کے مطابق  تحریری جواب نہ ملا تو کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا،یونیورسٹی کو بتانا ہوگا کہ اس پر کس قسم کا دباؤ ڈالا گیا یا وہ کیا وجوہات تھیں کہ بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں ہوا۔

وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق یونیورسٹی نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے سبب ان کا نام چانسلر شپ کیلئے شامل نہیں کیا تھا اور اس وجہ پر بھی غور ہوا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ ان کی رہائی کب ممکن ہوگی،اس حوالے سے ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کے آربریٹری ڈیٹینشن گروپ، ایمنسٹی اور وکلا کی رائے یونیورسٹی کے سامنے رکھ دی تھی اوریونیورسٹی پر واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوسزا سیاسی وجوہ کے سبب سنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وکلا کی رائے کے سبب ہی یونیورسٹی نے بانی پی ٹی آئی کو اجازت دی تھی کہ وہ چانسلر شپ کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائیں، بانی پی ٹی آئی کے چانسلر بننے سے یونیورسٹی کی عزت میں اضافہ ہوتا،یاد رہے کہ علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے چانسلر شپ کی کمپین شروع کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے دستخط والے خط کے بعد برطانیہ میں چانسلرشپ کیلئے مہم چلائی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت

جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوم میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا، وکالت نامہ میں وکیل کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر آفس کا اعتراض دور کیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ کا درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تصدیق شدہ آرڈر نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا، بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق شدہ آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کر دی ہے۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے حکم کی کاپی متعلقہ آفس میں جمع کرائی جائے، آفس درخواستِ ضمانت پر نمبر لگا کر کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll