پی ایس ایل کی 7 سالہ تاریخ میں پہلی بار لاہور قلندرز نے فائنل کا تاج سرپر سجا لیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کا تاج سرپر سجا لیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کو 181 رنز کا ہدف دیا۔لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز صرف 42 رنز بنا سکی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 19 رنز بنا سکے، محمد رضوان 14،عامر عظمت 6 ، ٹم ڈیوڈ 27 جبکہ خوشدل 30 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، محمد حفیظ ،زمان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث راوف نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ نے 69رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، ہیری بروک نے 41 اور ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ فخرزمان 3رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، لاہورقلندرز کی دوسری وکٹ23رنز پر گرگئی ، ذیشا ن اشرف 7رنز بناکر آؤٹ ہوئے، لاہورقلندرز کی تیسری وکٹ25رنز پر گری، عبداللہ شفیق14رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے تین جبکہ شاہنواز دھانی اورڈیوڈ ویلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روزاضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
- 10 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
- 11 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نے سنگین غفلت پرایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹادیا
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں اور احتجاج سے ہونے والے کی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل
گورنر کے اعتراضات مسترد،خیبرپختونخوا حکومت نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا
- 10 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
- 9 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی :آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک جواب،بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
ترکیہ :ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، عرفان صدیقی
- 10 گھنٹے قبل