اپوزیشن کے ان تین بڑوں کی ملاقات میں نمبر گیم پر بھی بات ہوگی جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات کی گئی ہے
لاہور : حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ نے بھی مشاورتی بیٹھک بلالی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کے لیے پی ٹی آئی سے ناراض جہانگیر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے ، یہ اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا ، جس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لِنک پر شرکت کریں گے۔
اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی صورت میں حکمت عملی طے کی جائے گی اس کے علاوہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مزید ناراض اراکین سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیم وکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے پا گئی ، تینوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں طے پایا کہ ملاقات آج یا کل ہوگی ، سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگی ، جس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اپوزیشن کے ان تین بڑوں کی ملاقات میں نمبر گیم پر بھی بات ہوگی جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ن لیگی ذرائع کہتے ہیں کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر بیرون ملک دوروں میں اراکین کے نام ڈال کرانہیں باہربھجوانے کی سازش کررہے ہیں ، جس کے پیش نظر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اپنی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک کر اسلام آباد میں موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی پی اراکین قومی اسمبلی بیرون ملک دورے منسوخ کرتے ہوئے سرکاری وفد کے ساتھ دورے پرنہ جائیں ۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی اپنے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بیرون ملک سفر سے روک دیا ہے ، شہباز شریف نے اپنے اراکین پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے والی ہے اس لیے تمام اراکین پارلیمنٹ ملک میں موجود رہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے
- 16 hours ago
حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
- 16 hours ago
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا
- 12 hours ago
حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر
- 15 hours ago
القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات
- 13 hours ago
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات
- 10 hours ago
وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 13 hours ago
بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ
- 16 hours ago
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
- 10 hours ago
چیمپئنزٹرافی: بھارت کٹ پرپاکستان کا نام لکھنے پررضامند ہو گیا
- 12 hours ago
پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات
- 10 hours ago
اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان
- 15 hours ago