ترین گروپ کو ایک اور جھٹکا ، صوبائی وزیر آصف نکئی کا وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ
لاہور : ترین گروپ کے اجلاس میں شرکت کرنےوالے صوبائی وزیر آصف نکئی نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کی تصدیق کردی ۔


جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے تاہم ترین گروپ نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔تاہم ترین گروپ کے اجلاس میں شرکت کرنےوالے صوبائی وزیر آصف نکئی کا وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر آصف نکئی کاکہنا ہے کہ آج وزیراعظم سے ملنے ایوان وزیراعلی جارہاہوں، ترین گروپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ مسترد کرتاہوں ۔
انہوں نے کہا کہ 100 فیصد عمران خان کے ساتھ ہوں ، میں ترین گروپ کے اجلاس میں انکو سمجھانے کے لئے گیا تھا، میں نے انکو سمجھایا کہ وزیراعظم سے بیٹھ کربات کریں ، اس وقت ترین گروپ کے ارکان نے مجھ سے اتفاق کیا لیکن اب ملاقات کا بائیکاٹ کردیا ہے ۔
خیال رہے کہ ترین گروپ نے آج وزیر اعظم کی ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ، ارکان ترین گروپ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلیٰ قبول نہیں۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر آصف نکئی نے تین روز قبل ترین گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
اس سے قبل صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور صوبائی وزیر میاں خالد بھی ترین گروپ چھوڑ کر وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرچکےہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی۔ سردار عثمان بزدار پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطوں سے متعلق آگاہ کریں گے جبکہ پنجاب میں اتحادی قیادت اور ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں پر بھی بریف کیا جائے گا۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 4 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 20 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 20 منٹ قبل







