کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ بنے تو عمران کا پورا ٹبر جیل میں ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ میں کارکنان نے کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کیا، سندھ ہاؤس پر عمران کے شیرو نے جو حملہ کیا تھا، ہم ان کو ٹریلر دیکھانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل 35 سے 40 عمران کے شیرو سندھ ہاؤس کی طرف آئے، وہ شیرو کی طرح حرکتیں کرتے رہے، پھر دوبارہ دو ایم این اے کی قیادت میں دوبارہ شیرو آئے، عمران خان لاشیں گرانا چاہتا تھا، کل وہاں سندھ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جس نیت سے وہاں گئے تھے، وہ عمران خان اور شیخ رشید کے کہنے پر گئے تھے، اسلام آباد پولیس کے سامنے گئے تھے، پولیس نے کس کے کہنے پر دونوں ایم این اے کو چھوڑا ہے؟ عمران خان اور شیخ رشید کا نام اس ایف آئی آر میں ہونا چاہیے۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ دونوں ایم این اے کے نام ایف آئی آر میں ہونا چاہیے، عمران خان کو پاگل پن کے دورے پڑ رہے تھے، عمران کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اس کو پتا چلا کہ آصف علی زرداری کیا ہے، اب کہتا ہے کہ آصف علی زرداری میری بندوق کی نشست پر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تقریر میں کہا تھا کہ میری زنجیر کھل گئی ہے، جب پاگل ہوجاتا ہے اور پتھر مارتے ہیں، پھر جال میں ڈال کر جنگل میں چھوڑا آتے ہیں، اب عمران خان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ہے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 21 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل








