لاس اینجلس : پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد بہترین اداکار کیلئے آسکرایوارڈز میں نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رض احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مطابق انہیں فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘ میں بہترین اداکاری پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، رض احمد نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے ساتھی اداکاروں اور اکیڈمی کا بھروسہ اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Wow! I'm honoured to be nominated by my fellow actors alongside such inspiring performances, and am grateful to the Academy for their support and encouragement. I’m equally thrilled for our visionary writer-director Darius Marder and the brilliant Paul Raci... pic.twitter.com/Z6ScOq08tf
— Riz Ahmed (@rizwanahmed) March 15, 2021
رض احمد کاکہنا تھا کہ ا س نامزدگی سے فلم کی کاسٹ، ٹیکنیکل اسٹاف، موسیقاروں سمیت فلم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے ہر فرد کی صلاحیتوں کی بہترین نمائندگی ظاہر ہوتی ہے ۔
and in particular I’d like to thank my mentors in the drumming, addiction recovery, and D/deaf communities... pic.twitter.com/qRrtZDSJts
— Riz Ahmed (@rizwanahmed) March 15, 2021
رض احمد نے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکار کیلئے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔
اس سے قبل رض احمد اپنی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل کیلئے‘ گولڈن گلوب کی نامزدگیوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیا ب رہے تھے ۔ انہیں اپنی لمیٹڈ سیریز ’دی نائٹ آف‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایمی ایوارڈ کے میلے میں رضوان احمد کو بہترین اداکار کا ایوارڈ کرائم ڈراما سیریز ’دا نائٹ آف‘ میں غیر معمولی اداکاری پرملا۔ انہوں نے اس ڈرامے میں پاکستانی طالب علم کا کردار ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 25 اپریل کو آسکر زکا میلہ ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ اور پہلی بار لاس اینجیلس کے یونین اسٹیشن پر سجے گا۔

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 34 minutes ago

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 6 hours ago

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 3 hours ago

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 5 hours ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 6 hours ago

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 2 hours ago

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 6 hours ago

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 3 hours ago

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 2 hours ago

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- an hour ago

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 4 hours ago