سعودی خواتین نے پوچھا کہ ’کیا آپ سیاح ہو۔‘ پاکستانی بائیکر ابرار حسین نے جواب میں ’نعم‘ (جی ہاں) کہا


پاکستان سے سعودی عرب کا موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے پاکستانی بائیکر ابرار حسین اور ریاض رماح روڈ پر چائے فروخت کرنے والی سعودی خواتین کے درمیان مکالمے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پاکستانی بائیکر ریاض کے شمال مشرق میں واقع ایک قریے سے گزر رہے تھے، ان کی منزل مکہ مکرمہ تھی۔ ابرار حسن نے چائے کا ڈھابہ دیکھ کر موٹر سائیکل روکی۔ اس موقع پر سعودی خواتین نے چائے پیش کرتے وقت پاکستانی بائیکر سے سوالات کیے۔
سعودی خواتین نے پوچھا کہ کیا آپ پاکستان سے موٹر سائیکل پر آئے ہیں۔ اتنا طویل سفر موٹر سائیکل پر کیسے طے کیا۔ یقینا مشکلات پیش آئی ہوں گی۔ انہوں نے پاکستانی موٹرسائیکلسٹ کو چائے پیش کی لیکن اس سے اس کی قیمت وصول کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ آپ ہمارے مہمان ہو۔ سعودی خواتین نے پاکستانی بائیکر کو قہوے کی بھی پیشکش کی جس کی انہوں نے انتہائی شائستگی کے ساتھ معذرت کر لی۔ اس پر خواتین نے انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دوسرے مقدس مقامات کی زیارت کے بعد واپسی کے سفر میں چائے اور قہوے کی دعوت دی۔
پاکستانی بائیکر ابرار حسین عربی نہیں جانتے جبکہ سعودی خواتین انگریزی اور اردو سے ناواقف تھیں۔ دونوں اپنے انداز میں ایک دوسرے کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش میں کامیاب رہے۔
سعودی خواتین نے پوچھا کہ ’کیا آپ سیاح ہو۔‘ پاکستانی بائیکر ابرار حسین نے جواب میں ’نعم‘ (جی ہاں) کہا۔
سعودی خاتون نے حیرت سے ماشا اللہ کہا۔ انہیں اس بات پر تعجب تھا کہ وہ پاکستان سے ریاض ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ کے لیے موٹر سائیکل سے سفر کر رہے ہیں۔
دوسری خاتون نے حیرت ختم کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا موٹر سائیکل پر امریکہ بھی جایا جا سکتا ہے؟
كرم سعودي أصيل بعفوية وبساطة..
— هاشتاق السعودية (@HashKSA) April 28, 2022
رحال على دراجته يلاقي سيدتان تبيعان على أحد طرق المملكة وبكرم سعودي أصيل تكرمانه مما لديهما. pic.twitter.com/d5FrAVyA7S

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 13 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 9 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 12 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 15 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 9 hours ago







