لاہور: مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے مقدمے میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید الزامات سے بری ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو بڑا ریلیف مل گیا ، ایڈیشنل سیشن جج محمود مشتاق نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کو مسجد میں گانے کی عکسبندی کے دوران رقص کرکے تقدس پامال کرنے کے الزامات سے بری کیا۔
اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں، ایڈیشنل سیشن جج نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الزامات سے بری کر دیا ۔
عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔
اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں ۔
یاد رہے کہ سال 2020 میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں ایک گانے کی شوٹنگ کرنے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
دونوں نے اس مقدمے میں عبوری ضمانت کروائی تھی جبکہ ملزمان کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تاہم عدالت نے پیش ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری ختم کر دیے تھے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 21 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 21 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 21 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل








