Advertisement
علاقائی

سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہونگے : الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق شیڈول جاری کردیا ،   سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون 2022 کو ہو ں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 9th 2022, 3:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہونگے : الیکشن کمیشن

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان   کاکہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ، کل 10 مئی کوریٹرننگ افسران اپنے متعلقہ ضلعوں میں پبلک نوٹس جاری کریں گے ۔

امیدوار 10 سے 13 مئی تک کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع ‏کراسکیں گے۔ 

 الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے ،  دوسرے مرحلے میں سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

سندھ کے دو اضلاع کراچی ویسٹ اورکیماڑی میں مقامی حکومتوں کے لیے حلقہ بندیوں کا ‏کام 18 اپریل سے جاری ہے۔ 

الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ  کراچی ویسٹ اورکیماڑی میں حلقہ بندیوں کا کام 31 مئی کو مکمل ہو جائے گا۔ 

Advertisement