دانش صدیقی کو دنیا کے بہترین فوٹو صحافیوں سے میں سے ایک مانا جاتا تھا


کشمیر کی فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو نے پلٹزر پرائز جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی نے اس ایوارڈ کا اعلان کیا، جسے 28 سالہ جرنلسٹ روئٹرز ٹیم کے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔
ہندوستان میں کوویڈ 19 کے بحران کی بہترین کوریج کے لیے مٹو نے یہ ایوارڈ جیتا ہے، ان کی ٹیم میں مرحوم دانش صدیقی، عدنان عابدی، اور امیت ڈیو شامل ہیں۔ٹیم کے ایک ممبر دانش صدیقی افغانستان میں طالبان کی جانب سے ملک پر قبضے کی کوریج کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے تھے۔ یہ ان کے لیے دوسرا پلٹزر انعام ہے۔
اس سے قبل 2018 میں انہیں روہنگیا بحران کی کوریج کے لیے اسی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ دانش صدیقی کو دنیا کے بہترین فوٹو صحافیوں سے میں سے ایک مانا جاتا تھا۔
2020 میں، تین کشمیری فوٹو جرنلسٹ ڈار یاسین، مختار خان، اور چنی آنند نے پلٹزر ایوارڈ جیتا تھا، تاہم ثنا ارشاد یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون ہیں۔
مٹو کا کام کئی بین الاقوامی میگیزینز میں شائع ہو چکا ہے، جبکہ فری لانسنگ کے کام میں جانے سے پہلے وہ کشمیر ولا کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔
پلٹزر انعام امریکا میں اخبار، میگزین، آن لائن صحافت، ادب اور موسیقی کی ساخت میں کامیابیوں کے لیے دیا جاتا ہے، جس کا آغاز 1917 میں کیا گیا تھا۔

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 2 گھنٹے قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل




