لاہور : کوٹ لکھپت کے علاقے اکبر شہید روڈ پر تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ کر دو بچیاں جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے میں 9 سالہ آمنہ، 7 سالہ سمیعہ اور 4 سالہ فاطمہ اور 7 سالہ نامعلوم بچہ زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 4 سالہ فاطمہ اور نامعلوم 7 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ، فوٹیج میں تیز رفتار گاڑی کو بچوں کو کچلتے دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت میں ٹریفک حادثہ میں 2 بچیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جاں بحق بچیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کی غفلت سے معصوم بچوں کا دنیا سے چلے جانا انتہائی دلخراش واقعہ ہے، زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔
وزیر اعلی ٰ نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 3 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل







