Advertisement
تفریح

مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز نکلے

آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 17th 2022, 5:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز نکلے

اسلام آباد: مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز نکلے، مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے دو نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو لائیٹر کی مدد سے آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک اور ویڈیو میں مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کی جائےگی، ٹک ٹاکرز کی ویڈیو بنانے اور فالورز بڑھانے کے لیے جنگل کو آگ لگا دیتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے، پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement