Advertisement
علاقائی

منڈی بہاؤالدین : موٹرسائیکل سوارکو بچاتے بس الٹ گئی ، 3 مسافر جاں بحق 

منڈی بہاؤالدین :  موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے مسافر بس  اُلٹنے کے نتیجے میں 3 مسافرجاں بحق ہوگئے  جبکہ 31 زخمی ہوئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 18 2022، 2:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
منڈی بہاؤالدین : موٹرسائیکل سوارکو بچاتے  بس الٹ گئی ، 3 مسافر جاں بحق 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کے علاقہ چیمہ چوک میں مسافر بس  تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔   ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی نمبرM1675 ملتان سے میرپورآزاد کشمیرجارہی تھی کہ چیمہ چوک کے قریب دوموٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر اُلٹ گئی۔

ریسکیو کے مطابق مسافر بس میں 100سے زائد مسافر سوار تھے ، بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے۔

ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ  زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

 

Advertisement