اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات آج سے دوحہ میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی ٹیم آئی ئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دوحہ میں موجود ہے ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں قرض کی فراہمی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
دوحہ میں ہونے والے مذاکرات 25 مئی تک جاری رہیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی امور زیر غور آئیں گے جبکہ پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو پیٹرول، ڈیزل، بجلی پر سبسڈی میں بتدریج کمی لانا ہوگی ۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی بنیادی تشویش ٹیکس میں اضافہ ہوگا ، آئی ایم ایف کی دوسری شرط پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی کا خاتمہ ہے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس بھی 23 مئی کو ہوگا ، مذاکرات کے باعث نئے مالی سال 2022-23 کا بجٹ 10 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔
واضح رہے پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر قرض کے حصول کے لیے ایک پروگرام طےکیا تھا جس میں تین ارب ڈالر ملک کو وصول ہو چکے ہیں۔
تاہم گذشتہ حکومت کی جانب سے تیل پر سبسڈی کے خاتمے اور تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس کے بارے میں واضح یقین دہانی نہ کرانے پر یہ پروگرام کچھ مہینوں سے تعطل کا شکار تھا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پروگرام کی بحالی کے لیے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں جن میں ڈیزل و پیٹرول پر دی جانے والی سبسڈی کا خاتمہ، صنعتوں کے لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا خاتمہ، بجلی کے نرخوں میں اضافہ، ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ اور مالیاتی خسارہ کم کر نا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کے نرخ میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کے ساتھ ساتھ پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دس، دس روپے کمی کرتے ہوئے قیمتوں کو اگلے مالی سال کے بجٹ تک منجمد کر دیا تھا۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 5 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 5 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 5 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 5 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)
