پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل ایک دو روز میں کردی جائے گی جس میں شمولیت کے لیے پی ٹی آئی کو بھی دعوت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان پھر انتخابی اصلاحات پر بات ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، پھر انتخابی اصلاحات پر بات ہوگی، تھا ہی الیکشن کمیشن کی تبدیلی پر بھی بات ہوگی کیونکہ اس الیکشن کمیشن کے تحت شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی اتحاد اور سینیئر رہنماؤں کی زیر صدارت اجلاس میں انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اسی حوالے سے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے یہ اصلاحات کچھ بجٹ سے قبل اور کچھ بعد میں کی جائیں گی کیونکہ اس کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے۔
جب کہ سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا واضح کرچکے ہیں کہ ہمارا گیم پلان انتخابی اور نیب اصلاحات ہیں اور چاہے جتنا وقت لگے انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں کرائیں گے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل


