جی این این سوشل

پاکستان

اس فتنے کو یہیں پر روکا جائے گا ۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس

انتشار کےسوا کچھ نہیں تھا، اس لیے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مارچ کی اجازت نہیں دی جارہی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس فتنے کو یہیں پر روکا جائے گا ۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : حکومت نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے فتنہ اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جارہی ، جو جتھہ اسلام آباد پر حملہ آور ہونے آرہا ہے اس کو اجازت نہیں دی جاسکتی ، اس فتنے کو یہیں پرروکاجائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون پرعمل کیاجائےگا، پی ٹی آئی حکومت آئینی عمل کےذریعے ہٹائی گئی، شہبازشریف ملک کےوزیراعظم ہیں، عمران خان اس آئینی عمل کوبھی تسلیم نہیں کررہے ، عمران خان نےحکومت کوہٹانےپردباوڈالنےکےلیےمارچ کا اعلان کیا، جس لانگ مارچ کی بات کی جارہی ہےاس کوخونی مارچ کہہ رہےہیں، ماضی میں پی ٹی آئی نے جو دھرنا دیاوہ انتشار کےسوا کچھ نہیں تھا، اس لیے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مارچ کی اجازت نہیں دی جارہی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے گالیوں سےگولیوں پرآگئےہیں، گزشت رات پولیس اہلکار جاں بحق ہوا، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ پشاورمیں ہے، عمرانی فتنے والوں کوخبردار کرناچاہتاہوں یہ قومی مسئلہ ہے، عمران خان نےپارٹی کے لوگوں کوکہامخالف پارٹی کوچور یا غدارکہیں، اتحادی حکومت،ایک طبقے یاسیاسی جماعت کامعاملہ نہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ جمہوری،پرامن احتجاج،سب کا حق ہے لیکن یہ پرامن احتجاج کےلیے نہیں آرہے، اگر یہ اسےخونی احتجاج کانام نہ دیتے توہم راستے میں حائل نہ ہوتے ۔ 

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج طلب کرلی گئی ، جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے ، ریڈ زون کی تمام سکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس ، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ پرفوج تعینات ہوگی اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج کو تعینات کیا جائے گا ۔ 

علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، جس کے تحت اسلام آباد میں دو ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد 4 سے زیادہ افراد اکھٹے نہیں ہو سکتے ، یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی گئی ہے ، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پنجاب حکومت نے بھی صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کی جا رہی ہے ، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشارت کے بعد کیا گیا ۔

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئرسول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیےگئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو یہاں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شازہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

ایک نیوز ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، واضح رہے کہ اجلاس میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈی جی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی نے بھی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll