جی این این سوشل

تفریح

کانز فیسٹیول : پاکستان کی پہلی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے دنیا کے سب سے بڑے  معتبر فلمی فیسٹیول کانز میں ایوارڈ جیت لیا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کانز فیسٹیول : پاکستان کی پہلی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے ایوارڈ جیت لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی مختصر فلم ’جوائے لینڈ‘  نے  کانز فیسٹول  میں"  ان سرٹن ریگارڈ کیٹگری "میں جیوری پرائزجیتا ہے ، جس کو اس فیسٹول کا دوسرا سب سے باوقارایوارڈ سمجھا جاتا ہے ۔

یہ پاکستان کی پہلی فلم تھی جس کو کانز فیسٹیول میں سکرین کیا گیا ،  ’جوائے لینڈ‘ کا ورلڈ پریمیئر پیر کو ہوا تھا جس میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ۔  پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی اس فلم کی کاسٹ میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، علینہ خان، سفینہ جعفری شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔کانز فلم فیسٹول میں فیچرز فلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں تک محدود ہوتی ہے۔ 

اس سے قبل 23 مئی کو فلم کی اسکریننگ کے موقع پرشرکاء اپنی نشستوں پرکھڑے ہوکرتالیاں بجاتے ہوئے سراہا تھا۔

یاد رہے کہ صائم صادق کی 2019 کی شارٹ فلم ’ڈارلنگ‘ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے کانز فیسٹیول کا آغاز 17 مئی سے ہوا تھا اور میلہ 28 مئی تک جاری رہے گا۔

 

پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عامر ڈوگر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عمرے پر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں اور ضمانتی بیان بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تاہم عدالت نے عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 264.59 ریال، 22 قیراط ایک گرام 242.54 ریال اور 18 قیراط ایک گرام 198.45 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231.52 ریال رہی۔

مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,222.59، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.328.43 اور 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 266,446 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، صوبائی کابینہ نے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایک ارب 15 کروڑ روپے لاگت کے پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے،دوسری جانب کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی عید پیکج دینے کی منظوری دیدی ہے۔

علاوہ ازیں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔

کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لیے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، جو 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کے لیے رولز کی منظوری دیدی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll