ہماری پارٹی باقیوں سے اسی لیے بہتر ہے کہ یہ خاندانی نہیں جمہوری پارٹی ہے: عمران خان
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف دوسری سیاسی جماعتوں سے اس لیے بہتر ہے کیونکہ یہ خاندانی نہیں بلکہ ایک جمہوری پارٹی ہے۔


اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو ایک پارٹی سے ادارہ بنانا ہے، ملک سے موروثی سیاست اور خاندانی بادشاہت کو خاتمہ کر کے عام لوگوں کو اوپر لاناہے، ہماری پارٹی باقی سیاسی پارٹیوں سے اسی لیے بہتر ہے کہ یہ ایک خاندانی نہیں جمہوری پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کے دوران جس طرح خواتین نے جس طرح جبر کا سامنا کیا اور عزم و بہادری سے کھڑی رہیں ان تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،امپورٹڈ حکومت کا اقتدار میں رہنےکہ صرف ایک مقصد ہے اور وہ ہے پاکستان کے تمام ادارے برباد کر کے انہیں ذاتی نوکروں کےحوالے کرنا، انہوں نے الیکشن کمیشن کو متنازعہ کردیا، نیب میں یہ اپنا بندہ لگا رہے ہیں،ایف آئی اے کو یہ برباد کررہے ہیں،کچھ بھی کرلیں یہ قوم سب دیکھ رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سب تیاری کریں جیسے ہی سپریم کورٹ سے فیصلہ آیا میں احتجاج کی تاریخ کا اعلان کروں گا،ہم سب نے اس امپورٹڈ حکومت اور اس غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کرنا۔
واضح رہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں سابق وزیراعظم عمران خان اگلی ٹرم کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 21 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل





