ٹیکنالوجی
کرپٹو کرنسی میں ریکارڈ کمی
عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ نومبر 2021 میں 29 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی تھی.

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایک بٹ کوائن کی قیمت 24 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی جو دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔ اس وقت بٹ کوائن کا ایک یونٹ 12 فیصد کمی کے ساتھ 23 ہزار 619 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی سے کرپٹو مارکیٹ کو 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ نومبر 2021 میں 29 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی تھی.
پاکستان
آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی Sandhurst میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔
کھیل
مشاورت کے ساتھ ہی ٹیم کا اعلان ہوا ، اب تبدیلی کا وقت نہیں : بابر اعظم
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے جو بیسٹ تھا وہی ٹیم کا اعلان ہوا، اتنا وقت نہیں ہے کہ اب ٹیم میں تبدیلی ہو۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کے ساتھ ون ڈے سریز کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ون ڈے میچز کافی دیر بعد ہو رہے ہیں ، ینگ اور تجربہ کار کھلڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کیا گیا ، نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دیں گے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے ، ٹیم کوئی بھی ہو ہم نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے ۔ ایشیا کپ کیلیے شاہین فٹ ہوجائے ، ہمارے فاسٹ باولرز پرفارم کررہے ہیں، حسن علی کو میچ ونر کی وجہ سے سپورٹ کرتا ہوں ، عماد وسیم کا کیرئیر ختم نہیں ہوا،ہمیں جب بھی ضرورت ہوگی ہم اسے کھیلائیں گے ۔
بابر اعظم نے کہا کہ دورہ نیدر لینڈ کا کوئی خوف نہیں ہے،وہاں بھی انگلینڈ جیسا موسم ہوگا ، شعیب اور حفیظ کے بغیر ہمیں زیادہ فوکس ہونا ہوگا۔ آصف علی،خوشدل،افتخار پر اعتماد کریں گے ۔ انڈیا کیخلاف کوئی پریشر نہیں،جس طرح ورلڈ میں پرفارم کیا ویسا کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی۔
پاکستان
حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔
عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔ 45 دن بہت اہم ہیں، غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔ خیبر پختون خوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔
وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔ 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے۔ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں،اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 11, 2022
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کےایک پیج پہ آنے پرتھی:عمران خان
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا
-
تفریح 5 گھنٹے پہلے
بھارتی کامیڈین راجو شری واستو وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے:شیخ رشید
-
پاکستان 2 دن پہلے
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا