ٹرانسفارمر دھماکے کا واقعہ : نیپرا نے حیسکو پرایک کروڑروپے جرمانہ عائد کردیا
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد کے ہلاک ہونے پر حیسکو پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔


تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے اسلام آباد چوک پر ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے، نیپرا نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے 2 ممبران پر مشتمل کمیٹی بنا ئی تھی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلم بند کیے، اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے، ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی، اور متاثرہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا۔
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی ، جس کے بعد اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا۔ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق حیسکوضابطہ اخلاق اور حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمے داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیسکو کو سوگوار خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کردی ۔
اعلامیے کے مطابق معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی جائیں گی، اتھارٹی کے حکم پر حیسکو سوگوار خاندانوں کے ایک ایک فرد کو ملازمت بھی دے گی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 5 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل









