انہوں نے مفت اعلیٰ تعلیم، پنشن اصلاحات اور غیر پیداواری زمین پر زیادہ ٹیکسوں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں عدم مساوات ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔


سابق گوریلا رہنما گوستاوو پیٹرو کولمبیا کے نئے صدر منتخب ہو گئے ۔
اتوار کو ہونے والے صدراتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق پیٹرو نے 50.49 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں ۔ ان کے قدامت پسند حریف اور کاروباری شخصیت روڈولفو ہیرنینڈس نے 47.26 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
گوستاوو پیٹرو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے میئر بھی رہ چکے ہیں اور وہ کولمبیا کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پہلے صدر ہیں۔
بائیں بازو کے گستاوو پیٹرو M-19 گوریلا تحریک کے ایک سابق رکن ہے۔ جنہوں نے سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے لیے طویل جدوجہد کی۔ گستاوو پیٹروملکی تاریخ میں صدر بننے والے پہلے ترقی پسند رہنما بن گئے ہیں۔
انہوں نے مفت اعلیٰ تعلیم، پنشن اصلاحات اور غیر پیداواری زمین پر زیادہ ٹیکسوں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں عدم مساوات ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کولمبیا 52 برس تک بائیں بازو کے فارک باغیوں اور دائیں بازو کی پیراملٹری کے درمیان خانہ جنگی کا شکار رہا جس کا خاتمہ 2016 میں امن معاہدے کے بعد ہوا۔ اس تنازعے میں 2لاکھ 20 ہزار افراد مارے گئے جبکہ کئی ملین بے گھر ہوئے۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 19 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 21 گھنٹے قبل




