ممبئی:معروف بھارتی اداکار ورون دھون نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے مشہور گانے کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پروگرام کے میزبان نے بھارتی اداکار ورون دھون سے پاکستانی گلوکار ابرار الحق سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے ابرار الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کے پروڈکشن ہاؤس ’دھرما‘ نے کچھ روز قبل ’جگ جگ جیو‘ فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 20 سال قبل ریلیز ہونے والا مشہور گانا ’نچ پنجابن‘ تبدیلی لا کر اسے استعمال کیا گیا۔
گانا کاپی کرنے پر پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ میں نے اپنا گانا ’نچ پنجابن‘ کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں۔
اس کے بعد ابرار الحق نے بھارتی پرڈیوسر کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر نے میرا گانا چوری کیا ہے، اس سے قبل بھی بالی وڈ میرے 5 گانے چرا چکا ہے۔
گلوکار ابرار الحق کا بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر کےخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
— GNN (@gnnhdofficial) June 5, 2022
Pakistani singer #AbrarUlHaq still taking legal action against #KaranJohar for ‘stealing’ his song: ‘It belongs to me and I’ll get it back’@AbrarUlHaqPK @karanjohar #NachPunjaban pic.twitter.com/0cltZggHHv
اس حوالے سے بالی وڈ اداکار ورون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ابرار الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، ہماری جو میوزک کمپنی ہے اس نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے۔
In a recent interview, Varun Dhawan praised Abrar Ul Haq’s Nach Punjaban while reiterating the fact that T-series had bought the rights for the song for his film ?? #VarunDhawan #AbrarUlHaq (via: @realbollywoodhungama ) pic.twitter.com/4xbWnAW1N5
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) June 23, 2022

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل







