Advertisement

کراچی: کورونا مثبت کیسز میں اضافہ، شرح 19.6 فیصد ریکارڈ

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے لگا، آج کیسز کی شرح 19.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 25th 2022, 11:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی: کورونا مثبت کیسز میں اضافہ، شرح 19.6 فیصد ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں ایک ہزار 252 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 19.6 فیصد کیسز مثبت آئے۔ 

دوسری جانب حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد اور اسلام آباد میں 4 فیصد رہی۔

لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.1، راولپنڈی میں 1.2 اور پنجاب بھر میں شرح 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.1 فیصد رہی جبکہ ایک شخص کورونا سے انتقال کرگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 435 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

Advertisement