جرمنی میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں 11 دن سے لاپتہ ہونے والا بچہ سڑک پر موجود گٹر سے زندہ مل گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 جون کو جرمنی کے شہر اولڈن برگ کا رہائشی 8 سالہ بچہ 'جو 'اپنے گھر کے سامنے والے باغ سے لاپتہ ہوا،جس کے بعد والدین کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی اور پولیس نے بچے کی تلاش شروع کردی۔
تاہم کئی دن گزرجانے کے بعد پولیس تو بچے کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی البتہ ایک راہ گیر نے سڑک پر موجود گٹر کے قریب سے ہلکی ،ہلکی آوازیں سنی جس کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکارجو کے گھر سے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر جائے وقوعہ پر پہنچے ،جب انہوں نے گٹر کا ڈھکن اٹھایا تو انہیں 8 سالہ بچہ زندہ حالت میں ملا۔
گٹر میں گرنے کے باعث ہائپوتھرمیا( ایسی حالت جس میں انسان کے جسم کا درجہ حرارت تیزی سے کم ہوجاتا ہے) میں مبتلا بچے کو فوراً اسپتال لے جایا گیا،جہاں اس کی حالت بہتر ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے جسم پر کوئی زخموں کی نشانات نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق 8 سالہ بچہ خود سے گٹر کا اتنا بھاری ڈھکن نہیں اٹھا سکتا جبکہ یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ جو کسی اور جگہ پر گرا ہو اور پانی کے ذریعے اس گٹر کے مقام پر پہنچ گیا ہو۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب پورے سیوریج سسٹم کا کیمروں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 6 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 6 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- an hour ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 4 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 6 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 hours ago





