جی این این سوشل

تفریح

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا  گیاتھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل انکت سِرسا کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے قاتل  انکت سِرسا  کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ  انکت سرسا سدھو موسے والا پر گولیاں برسانے والے شوٹرز میں سے ایک ہے۔پولیس کے مطابق انکت سِرسا نے سدھو کو انتہائی قریب سے گولی ماری تھی۔

جبکہ اسکےساتھی سچن بھیوانی  کوسدھو موسے والا کیس میں 4 شوٹرز کو پناہ دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گولڈی برار گینگ سے ہے۔ دونوں ملزمان دیگر کیسز میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔

اس سے قبل پونے پولیس نے موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر 23 سالہ سنتوش جادھو کو گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا  گیاتھا۔

تجارت

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد   سونے کی قیمت میں معمولی کمی

دو روز مسلسل اضافے کے بعد  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 48 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کم ہونے کے بعد فی اونس 2384 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

عمران خان کے سمجھانے پربشریٰ بی بی اور وکلاء نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،بشریٰ بی بی کا  عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، عمران خان اور وکلا کے سمجھانے پر عدم اعتماد ختم کیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں بشری بی بی نے روسٹرم پر جاکر عدالت پرعدم اعتماد کا اظہار کیا۔

بشری بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت میرے بغیر کی گئی اور میں انتظار کرتی رہی۔ اس پر عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوئی ہوئی تھی۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہمیں کسی نے سماعت ملتوی ہونے پر آگاہ نہیں کیا، میں ناانصافیوں کا شکار ہوں ہمیں آپ پر اعتماد نہیں جیسے سابقہ ججز پر نہیں تھا۔

جج نے کہا کہ گزشتہ سماعت جیل انتظامیہ کی استدعا پر ملتوی کی تھی۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا سے پوچھا کہ کیا آپ بھی عدم اعتماد کرتے ہیں؟ اس پر وکلاء نے استدعا کی کہ ہمیں عدالت پر اعتماد ہے تاہم موکل سے مشورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

سماعت میں ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ آیا اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکلاء ڈیڑھ گھنٹے تک بشری بی بی کو سمجھاتے رہے بعد ازاں بشریٰ بی بی اور وکلاء نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کردیا۔

سماعت کے آغاز پر بشری بی بی کمرہ عدالت آئیں اور فیملی کارنر میں نہ گئیں بلکہ میڈیا باکس کے سامنے بیٹھ گئیں۔ بشری بی بی کمرہ عدالت آکر بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سے ملنے بھی نہ گئیں۔ بانی پی ٹی آئی کے اصرار کے باوجود بشری بی بی فیملی کارنر میں نہ گئیں۔

بشری بی بی بیٹیوں سے ملنے عدالت سے باہر گئیں اور بیٹیوں کو باہر بلایا۔ بشری بی بی نے پہلی مرتبہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملنے سے انکار کیا۔

بشری بی بی نے دوپہر دو بجے کمرہ عدالت میں ہی نماز ظہر ادا کی۔ ملزمان کے وکلاء نے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی۔ درخواست میں نیب عدالت سے دیگر مقدمات کی طرح ہر 14 روز بعد کیس کو سننے استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آئے کسی بھی گواہ کا بیان قلم بند نہ ہوسکا، عدالت نے 22 مئی کو درخواست کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ فائنل

پاکستانی سکواڈ میں 5 فاسٹ بائولرز، 4 آل رائونڈرز ، 3 وکٹ کیپرز،2 پیٹرز اور ایک سپنر شامل ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ فائنل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کے نام فائنل کر لئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سکواڈ میں 5 فاسٹ بائولرز، 4 آل رائونڈرز ، 3 وکٹ کیپرز،2 پیٹرز اور ایک سپنر شامل ہوں گے۔

شاداب خان، صائم ایوب اور عثمان ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ حارث رؤف بھی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، اعظم خان، عماد وسیم، افتخار احمد بھی سکواڈ میں شامل ہوں گے ، اسی طرح ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی شامل ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll