پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ احساس نہیں کر رہی کہ وہ کیا حرکتیں کر رہے ہیں، اداروں اور عوام میں فاصلے بڑھتے رہے تو ملک کا نقصان ہو گا۔

پی ایف یو جے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنقید پر گرفتاریوں سے فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے معلومات رک نہیں سکتیں، جتنی مرضی کوشش کر لیں سوشل میڈیا کنٹرول نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سوچنا چاہیے کہ امپورٹڈ سیٹ اپ کتنی دیر چل سکے گا؟ ہم کمزور فوج کے متحمل نہیں ہو سکتے، مضبوط فوج ہمارا اثاثہ ہے، اسے ہم نے بچانا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے، مغربی ممالک میں جمہوریت مستحکم ہے، پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہے، اس ملک پر 2خاندانوں کی32 سال حکمرانی رہی، ڈکٹیٹرز جب اپنے آپ کو ڈیموکریٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو سارے اداروں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ایک ڈکٹیٹر اپنے آپ کو ڈیموکریٹ بناتا ہے تو وہ میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے،پاکستان میں تینوں ڈکٹیٹرز نے اداروں کو کمزور کیا، میڈیا پر کبھی اس طرح کلیم ڈاون نہیں کیا جو آج میں دیکھ رہا ہوں، نواز شریف کی ساری رپورٹس ایجنسیوں کی جانب سے نکلتی تھیں، میں نے کبھی میڈیا کو پیسے کھلانی کی کوشش نہیں کی،میرے حکم پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھایا گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکی جنگ میں 80ہزار ہمارےلوگ شہید ہوئے اور قبائلی علاقے تباہ ہوئے، پاکستان اپنی تاریخ میں فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،امریکی سیکریٹری نے کہا وزیراعظم کو نہ ہٹا یا تو پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو معاف کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہماری معیشت اوپر جا رہی تھی،ہم نے مراسلے کو کابینہ اورنیشنل سکیورٹی کونسل میں رکھا ،امریکی کی جانب سے مراسلے میں کھلی دھمکی دی گئی تھی،سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،ایسی سائفر کسی بنانا ری پبلک کو بھی نہیں آتی،کیادنیا ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے ہٹایا جاتا ہے؟
عمران خان نے انکشاف کیا کہ عاطف خان کو بھی محمود خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے بلایا گیا تھا۔

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق
- 17 minutes ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 16 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 16 hours ago

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
- 8 minutes ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 14 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 15 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 12 hours ago

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 2 minutes ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 12 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 12 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 15 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 12 hours ago