Advertisement
علاقائی

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی :اموات کی تعداد 104 ہوگئی

کوئٹہ : بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2 بچے بارشوں کی نذر ہوگئے، صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 104ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 26 2022، 2:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی  :اموات  کی تعداد 104 ہوگئی

بلوچستان کے محکمہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )  کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو بارش سے موسیٰ خیل اور ڈیرہ بگٹی میں 2 بچوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں اب تک بارشوں سے ہونے والی اموات کی تعداد 104 جبکہ زخمیوں کی تعداد 61ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ صوبے میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 40 مرد ،30خواتین اور 34 بچے شامل ہیں۔ اموات  بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی ، خضدار،کوہلو،کیچ،مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 6 ہزار 63 مکانات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 2ہزار 536مکمل جبکہ ایک ہزار 417 جزوی طور پر متاثر ہیں ۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر ایک  لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ بارشوں میں 565 کلو میٹر پر مشتمل 4 مختلف شاہراہیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ  بارشوں سے 712 مال مویشی مارے گئے ہیں۔

Advertisement
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • ایک دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 3 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 4 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 4 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 3 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • ایک دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 3 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • ایک دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • ایک دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
Advertisement